ابنا: مصر سے موصول رپورٹ کے مطابق، مصر کے فوجی سربراہ جنرل عبدالفتاح السیسی کی درخواست پر مصری فوج کے حامی عوام بھی سڑکوں پر آگئے اور اس طرح ان کا ٹکراو معزول صدر مرسی کے حامیوں سے ہوگیا جو پہلے سے ہی سڑکوں پر موجود تھے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، محمد مرسی کے مخالفین قاہرہ کے تحریر اسکوائر پر جمع ہیں جبکہ انکے حامی دار الحکومت کے سب سے بڑے محلے نصر میں ڈیرا ڈالے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ کل مصر کی عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کی باقاعدگی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ محمد مرسی پر جیل توڑنے اورپولیس افسروں کے قتل میں فلسطینی تنظیم حماس کی مدد کے الزام میں مقدمہ چلایا جارہا ہے۔ محمد مرسی پر مقدمے کے خلاف ان کے ہزاروں حامی قاہرہ اور اسکندریہ سمیت مختلف شہروں میں سڑکوں پر نکل آئے۔
.......
/169